رہبرانقلاب اسلامی نے آج خرمشہرکی آزادی کے دن کےموقع پرامام حسین کیڈٹ کالج میں پاسداروں کی پاسنگ اوٹ پریڈ کےجشن میں حضرت امام خمینی رح کے اس جملے کی طرف اشارہ کیا کہ خرمشہرکو خدا نے آزاد کیا ہے اور فرمایا کہ امام خمینی کا یا جملہ خرمشہر کی آزادی کے بارےمیں سب سے زیادہ دانشمندانہ اورمناسب ترین جملہ ہےکیونکہ بیت المقدس نامی آپریشن اور خرمشہر کی آزادی سے لوگوں کےدلوں اور سپاہ اسلام کے عزم محکم اور جدت عمل میں قدرت خدا متجلی ہوئي تھی۔ آپ نے فرمایا کہ بیت المقدس آپریشن اور فتح خرمشہر نے ایمان روحانیت اور قربانی کے جذبوں کےسامنے مادی طاقتوں کی ناتوانی ظاہرکردی اور آج بھی وہی طاقتیں ملت ایران کے سامنے صف آراہیں جو اس زمانےمیں ملت ایران کے دشمن کی حامی تھیں۔ اور اسی زمانے کی طرح آج بھی ان میں ایمان دار باعزم اور ہمت و قربانی کے جذبوں سے سرشار انسانوں سے مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملت ایران کے دشمن اپنے پروپگينڈوں سے حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کررہےہیں جبکہ وہ خود دنیا کے بیشتر علاقوں بالخصوص افغانستان، پاکستان ، عراق اور مقبوضہ فلسطین میں بدامنی اور جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ آپ نے تاکید فرمائي کہ دشمنان ملت ایران کو جسطرح سے انیس سوبیاسی میں شکست ہوئي تھی آج بھی ملت ایران کے مقابل یقینا شکست کھائيں گے ۔ آپ نے فرمایا کہ اکتیس برسوں سے یہ صف آرائی مختلف شکلوں میں جیسے فوجی حملوں، سیاسی ہتھکنڈوں ، اقتصادی محاصرے اور مختلف طرح کی دھمکیوں کے روپ میں جاری ہے لیکن ملت ایران کی استقامت اس بات کا باعث بنی ہےکہ یہ شجرہ طیبہ یعنی مستحکم اسلامی حکومت روزبروزسربلند اور مضبوط ہوتی جائے۔
|